لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) نے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز بریکٹ ( آئی ای ای ای) سوسائٹی کے تعاون اور ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کی شراکت داری میں کوڈین گرو پانچ عشاریہ صفر کے عنوان سے دو روزہ ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کے ٹیک کوانٹینٹ کو بہتر بنانا اور پرجوش و ہنر مند کوڈرز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
سینئر ڈائریکٹر کمرشل ایس اینڈ پی گلوبل شفقت ایچ شاہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایس اینڈ پی گلوبل میں ہمارے پاس نہ صرف جدید ٹیکنالوجی جیسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)، مشین لرننگ (ایم ایل)، ورچوئل رئیلٹی (وی آر) موجود ہیں، بلکہ مستقبل کی مارکیٹوں کو ترقی دینے کے لیے ہماری مصنوعات میں ڈیٹا سائنس اور تجزیات بھی شامل ہیں۔ ہم اپنے لوگوں، کلائنٹس اور ان کمیونٹیز کو جامع اور مساوی سہولتیں فراہم کرتے ہیں جن کے لیے ہم کام کرتے ہیں۔ کیوں کہ ایک ساتھ مل کر ہی ہم دنیا میں ترقی کی رفتار کو تیز کرسکتے ہیں۔














