پاک آسٹریلیا ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج

 
0
106

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز قومی ویمن ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، پلیئرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل ہمارے برسبین میں بہت اچھے پریکٹس سیشنز ہوئے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے بہت مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہے، کنڈیشنز سے آگاہ ہونے کا موقع ملا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔