کراچی، خرم شیر زمان ہار گئے، پی ٹی آئی کو دھچکا

 
0
115

کراچی میں بلدیاتی انتخاب کے اب تک کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں ان کو شکست ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔

خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 246 یونین کونسلوں میں سے 40 کے نتائج آ گئے جس میں اب تک  پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔

جماعت اسلامی نے 4 نشستیں جیتی ہیں جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست جیت گئی۔