نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمشنر سندھ کا تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہنگامی مراسلہ

 
0
186

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمشنر سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے فارم 11،12 پولنگ ایجنٹس کونہ دینےکی شکایات کی ہیں،آراو کے ذریعے پریذائیڈنگ افسران کو فارم 11 ، 12 پولنگ ایجنٹس کو دینےکی ہدایت کریں

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آر اوز ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 اور فارم 12 فراہم نہیں کر رہے، ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان نہیں کر رہے یہیں سے کام شروع ہو تا ہے۔