ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا،فوادچوہدری

 
0
129

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا،اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے۔