آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تحریری فیصلہ

 
0
241

اسلام آباد نومبر 26 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ چیف جسٹس نے خود تحریرکیا،چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آئین اور ملٹری رولز میں توسیع کی کوئی گنجائش ہی نہیں،آرمی چیف کی ٹرم کی توسیع فکس کیسے کرسکتے ہیں؟یہ اندازہ کیسے لگایا گیا کہ 3سال تک ہنگامی حالات رہیں گے؟فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریرکیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین اور ملٹری رولز میں توسیع کی کوئی گنجائش ہی نہیں،آرمی چیف کی ٹرم کی توسیع فکس کیسے کرسکتے ہیں؟یہ اندازہ کیسے لگایا گیا کہ 3سال تک ہنگامی حالات رہیں گے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ چیف جسٹس نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا تحریری فیصلہ خود تحریر کیا انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے لکھی درخواست کے ساتھ کوئی بیان حلفی نہیں لگایا گیا،صدر مملکت نے 19اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ وزیراعظم نے 21اگست کو منظوری دی۔کیا صدر مملکت نے کابینہ کی منظوری سے توسیع کی منظوری دی؟کیا کابینہ کی منظوری کے بعد صدر نے دوبارہ منظوری دی؟ 25رکنی کابینہ میں سے صرف 11نے توسیع کے حق میں رائے دی۔
14ارکان کی عدم موجودگی کے باجود منظوری دی گئی۔جمہوریت میں فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی خبر نہ صرف قومی میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئی اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی اس خبر کو نمایاں طور پر جگہ دی جارہی ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ پر تو طوفان برپا ہے اور بھارتی تجزیہ نگار اور اینکرزاس خبر کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔