رانا ثنا اللہ پر خطرہ منڈلانے لگا ،عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

 
0
89

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،خواجہ سعد اور احسن اقبال نے صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں ناکامی ،وفاق میں عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹ کی تیاریوں اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ پنجاب کی ن لیگ کی قیادت اپنا کام صحیح طور پر انجام نہیں دے پا رہی۔

ذرائع کاکہناہے کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی امور پر توجہ نہیں پاتے ،ذرائع کامزیدکہناہے کہ لندن میں پارٹی قیادت کو ایک بھی بھجوائی گئی ہے جس میں تمام وجوہات بیان کی گئی ہیں، لندن میں قیادت نے پارٹی میں بڑی تبدیلیاں لانے کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ان وجوہات پر رانا ثنااللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹانے جا نے کا امکان ہے، ذرائع کاکہناہے کہ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے،مریم نواز گروپ اپنا صدربنوانے میں سرگرم ہے،رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا۔