کراچی کی 3 یونین کمیٹیوں کے نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
0
121

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کراچی کے بلدیہ ٹاؤن کی 3 یونین کمیٹیوں کے نتائج کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تینوں درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔