ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل اور نگران کمیٹی نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا
نگران کمیٹی کے اراکین جسٹس ریٹائرڈ لاہور ہائی کورٹ صغیر احمد قادری،ڈویژنل ڈرائیکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ،سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود رھاندوا ل
،چیئرپرسن وومن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد شاہینہ خان اور سوشل ورکر طاہر انعام نے جیل کا دورہ کیا
اراکین نگران کمیٹی نے خواتین وارڈ اور نو عمر وارڈ کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل دریافت کیئے تاکہ انہیں فوری حل کیا جا سکے
(PIONEER)قیدیوں کی طبی صورتحال جانچنے کیلئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اینڈ الائیڈ اسپتال اور پاکستان اکیڈمی آف فزیشن
کے تعاون سے اندرون جیل میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا
وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں قیدیوں کا طبی اور نفسیاتی معائنہ کیا گیا
مختلف شعبہ جات کے 41 ماہرین جن میں ڈینٹل سرجن،سائیکاٹرسٹس، فزیو تھراپسٹ،سکن اسپیشلسٹ، ائی اسپیشلسٹس اور یورولوجسٹ شامل تھے نے 1257 قیدیوں کا معائنہ کرکہ ادویات فراہم کی گئی
قیدیوں کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور گاہے بگاہے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قیدیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل