پی ٹی آئی کے مزید35ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

 
0
61

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔ ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 مزید استعفے منظور کر لیے گئے ۔تحریک انصاف کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے گئے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں ڈاکٹرحیدرعلی خان،سلیم رحمان،صاحبزادہ صبغت اللہ،محبوب شاہ ،محمد بشیر خان،جنید اکبر،شیرعالم خان،علی خان جدون ،مجاہد علی،ارب عامر ایوب،شیرعلی ارباب،شاہداحمد،گل داود خان ،محمد اقبال خان،عامر محمود کیانی،سیدفیض الحسن ،شیر اکبر عندلیب عباس ملیکہ بخاری
ملک کرامت علی کھوکھر،سیدفخرامام،ابراہیم خان، طاہراقبال، اورنگزیب خان کھچی،مخدوم خسروبختیار،عبدالمجید خان،اسما قدیر،منوربی بی بلوچ،انجنیئر عثمان خان ترکئی،ظہورحسین قریشی کے استعفے شامل ہیں۔استعفے 11 اپریل 2022 سے منظور کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔