فواد چودھری نے استعفوں کی منظوری پرپی ٹی آئی کا موقف بتا دیا

 
0
94

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ارکان کے استعفوں کی منظوری کوعدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی استعفوں کی منظوری کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ، پی ٹی آئی نے استعفے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیے تھے، اب منزل قریب ہے
فواد چودھری کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے عام انتخابات کو بحران کا واحد حل قراردیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر IMF پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔