پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتار

 
0
117

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کے دوران پنجاب سے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت تین اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتارکرلئے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔
لاہور سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد موسی کے نام سے ہوئی، جو کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ ہے۔ دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان، عربی ، رحمت علی ، معاویہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے ہیں ، جب کہ مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔