پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار، قوم کو انتخابات کا انتظار ہے: شاہ محمود قریشی

 
0
144

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نوشتہ دیوار ہے، قوم کو انتخابات کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آج قومی اسمبلی سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ہمارا سامنا کرنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔