کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان آج عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کروائے گا

 
0
393

اسلام آباد دسمبر 13(ٹی این ایس)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر جواب آج جمع کروایا جائے گا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں جمع کرانے کے لیے جواب تیارکرلیا ہے جوکہ دفترخارجہ کی ڈائریکٹرانڈیافریحہ بگٹی جواب جمع کرائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ جواب اٹارنی جنرل،لیگل ٹیم اوردفترخارجہ کی ٹیم نے مل کرتیارکیا،اس جواب میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیاجائے گا،کلبھوشن یادیو کیخلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو بھی عالمی عدلت انصاف میں جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا،بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے سکتا ہے۔جوابات کا عمل مکمل ہونے پر کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔