لطیف آفریدی قتل کیس: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

 
0
220

عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کو قتل کرنے والے ملزم عدنان آفریدی کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
پشاورکی عدالت میں سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ملزم عدنان آفریدی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ بار روم میں فائرنگ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا، جس کی شناخت ایڈوکیٹ سمیع آفریدی کے نام سے ہوئی تھی۔