سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب میں پیش ہوگئے

 
0
122

اسلام آباد 27 مئی 2021 (ٹی این ایس): سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ حکومت اور پاکستان اسٹیل ملز کی زمین کے کیس میں نیب میں پیش ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں وہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہناہےکہ نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے اسٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کیے۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں قائم علی شاہ نےکہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نا دوبارہ آنے کا کہا ہے، نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا، نیب نے بلایا ہم آگئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔