بلوچستان میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

 
0
94

 بلوچستان میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقادکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی بلوچستان میں عوام نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیا۔
پاک افواج کے اتحاد، قومی ہم آہنگی اور استحکام پاکستان میں کردار کو سراہا گیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ قوم کو امن و امان کے لئے آپسی استحکام اور اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔
سردار وحید سولنگی کی قیادت میں ریلی سولنگی ہاوس سے سبی پریس کلب تک جاری رہی ۔عوام نے پاک افواج کے حق میں بھرپور نعرے لگائے ۔ عوام نے پاک افواج کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کو سراہا۔ریلی میں 2000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔