عمران خان کا فواد چوہدری کی اہلیہ کو فون

 
0
119

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا ہے۔

عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔