ڈالر 240سے تجاوزکرگیا، اسد عمر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 
0
101

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جو 200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے انہوں نے ڈالر 240 سے اوپر پہنچا دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اسد عمر نے کہا کہ جھوٹی انا سے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر اور برآمدات کا نقصان، ہزاروں کاروبار تباہ، لاکھوں افراد بے روزگار کر دیئے،اس تباہی کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟۔