نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ

 
0
97

نگراں وزیراعلی پنجاب نے وزیراعلی کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کے 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 90 شاہراہ، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع ٹاور دفاتر استعمال نہیں کروں گا، ان چاروں دفاتر کے اسٹاف کو دیگر سرکاری امور پر مامور کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا، وزیر اعلی کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔