نگراں خیبر پختون خوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا

 
0
62

صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کے 15 میں سے 14 وزراء نے آج حلف اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامزد نگراں صوبائی وزیر منظور آفریدی ملک سے باہر ہیں، جو وطن واپس آنے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

نگراں کابینہ میں کون کون شامل؟

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں بیرسٹر سانول نذیر، بخت نواز، شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خوشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختون خوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی 5 گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وزراء کے معاملے پر مشاورت کی تھی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان نگراں کابینہ کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے پہلے ہی انکار کر چکے تھے