احتجاج کے باعث کراچی میں تیل کی سپلائی معطل

 
0
433

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس) : ملک بھر میں مظاہروں اور احتجاج کے بعدکراچی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر دھرنے کے باعث اندرون ملک میں تیل کی سپلائی رک گئی جس کے بعد ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراہ پر احتجاج کے باعث آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک میں تیل کی سپلائی بند ہو گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں تیل کی سپلائی مہیا نہیں کی سکی اور کراچی سے مختلف شہروں میں جانے والے ٹینکرز میں لاکھوں لیٹر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں ۔