اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے والا نادرا افسربرطرف

 
0
23297

اسلام آباد ،ستمبر 11 (ٹی این ایس):   نیب کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جائیدار کا ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے  افسر کو بغیر کسی وجہ بتائے نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق  پانامہ اسکینڈل میں جے آئی ٹی اور نیب کی معاونت کرنے والوں کے خلاف حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کردی ہے اور نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے افسرسید قابوس عزیز کو بغیرکسی وجہ کے نوکری سے برخاست کردیا گیاہے ، نادرا کے ڈائریکٹر ڈیٹا بیس نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تھےاور انھوں نے اسحاق ڈار ،ان کے بیٹوں اوربیٹی کی جائیدداوں کا ریکارڈ فراہم کیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین نادرا کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔