حساس مذہبی معاملات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

 
0
186

اسلام آباد 18 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ترجمان اسلام آباد پولیس نے سپیشل سیکورٹی ڈیوٹی دینے والوں کے مابین مذہبی عنوان سے حساس نوعیت کے معاملہ پر کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے معاملے کا فوری نوٹس لیا ہے اورایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر سید کرار حسین کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو فوری طور پر معاملے کی مفصل انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے۔ الزام علیہ کو پولیس لائن کلوز کردیا گیا ہے ،ترجمان نے کہا کہ حساس مذہبی معاملات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس معاملے میں فریقین کے بیانات کی روشنی میں اصل حقائق تک پہنچ کر معاملہ کو قانون کےعین مطابق نمٹایا جائے گا اس سلسلہ میں کسی کی طرف سے بھی معاملہ کو اچھالنے ،جذبات سےکھیلنے یا امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آئی جی آفس اسلام آباد براہ راست اس معاملے کو مانیٹر کر رہا ہے۔