انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا

 
0
139

امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 683 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔