وزیراعظم نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کر دیا

 
0
129

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کر دیا۔

کراچی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

منصوبے سے ماحول دوست 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔