عمران خان کی ٹوئٹ پر اسحاق ڈار کا ردعمل آگیا

 
0
63

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کامقصد سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے اور اس ٹوئٹ کا مقصد سیاسی ماحول کو پراگندا کرنا ہے۔
اسحاق ڈار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر پہنچایا ،بیڈ گورننس، نااہلی اور بے پناہ قرض چڑھائے جبکہ ان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی۔
انہوں نے لکھا کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عوام کو تکلیف پہنچی ہے ،سب جانتے ہیں کہ عمران خان خود غرض، ایک خود پرست اور خبطی ہے جبکہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا ہے۔
وزیرخزانہ نے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا تھا ،شہبازشریف نے عمران کو قومی ڈائیلاگ کیلئے مدعو کیا لیکن عمران خان کا اس بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔
عمران خان نے حکومت پرالزام عائد کیا تھا کہ دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں، تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے