سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں منعقد ہوا

 
0
103

اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت اورنگزیب خان صدر سی ڈی اے مزدور یونین نے کی،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر سمیت ایگزیکٹوکونسل اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور عدم تعاون سے منظورشدہ مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور پوسٹنگ ٹرانسفر من پسند کی بنیاد پر کی جارہی ہے،سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ٹائم سکیل پروموشن،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،نئے الاؤنسز کی منظور ی،پروموشن کیسز میں بے جا رکاوٹوں سمیت تمام مسائل پر انتظامیہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہم مذاکرات کے ذریعے ملازمین کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے سی ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ کئی میٹنگز ہوئی ہیں لیکن ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک بات ہے جس سے سی ڈی اے مزدوروں میں روزبروز بے چینی بڑھ رہی ہے،اس موقع پر انھوں نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین کیپٹن (ر) نورالامین مینگل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سی ڈی اے میں خوش آمدید کہا اور ان سے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ایک امن پسند تنظیم ہے اور ا بھائی چارے کا درس دیتی ہے اور ہم ملازمین کے مطالبات باہمی گفت وشنید کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے لیکن سی ڈی اے انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،ٹائم سکیل پروموشن،مکانوں کی الاٹمنٹ،پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت دیگر مسائل سی بی اے کے ساتھ باہمی مذاکرات کے ذریعے فوری حل کریں تاکہ اس شہر کا صنعتی امن قائم رہ سکے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اے پی سی کانفرنس کا انعقاد احسن اقدام ہے اس سلسلے میں تمام سیاسی قائدین ملک کی بقاء،سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل بیٹھ کر فیصلے کریں تاکہ اس ملک کو درپیش مشکلات سے نکالاجا سکے،اجلاس کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے متفقہ قراردادپاس کی گئی اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔