وزیراعظم سے سعودی وزیراطلاعات عوادبن صالح کی ملاقات،پاک سعودی تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال

 
0
389

اسلام آبادستمبر 9 (ٹی این ایس)وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات عوادبن صالح کی ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات عوادبن صالح کی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیراطلاعات فوادچودھری اور سیکریٹری خارجہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے،پاکستان اورسعودی عرب مضبوط رشتے میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام سعودی عرب سے خصوصی لگاورکھتے ہیں۔