الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن چیلنج

 
0
101

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عدم اعتماد میں پارٹی مخالف ووٹ کاسٹ کرنے پر 20 ممبران اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا، 20 ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے ساتھ مخصوص نشستوں کو ایک نئی متناسب نمائندگی بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونا بھی ضمنی انتخاب کے ساتھ جوڑا ہوتا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔