ڈالر آج بھی مزید مہنگا

 
0
121

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 693 ہو گیاہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔