شام کو ایف 9 پارک آنیوالے شہری روشنی والے مقامات تک محدود رہیں: اسلام آباد پولیس

 
0
188

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ہولناک واقعے پر اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ وہ شام کو پارک میں روشنی والے مقامات تک محدود رہیں۔

ترجمان اسلام پولیس نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی پولیس سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر رہی ہے، ضلعی انتظامیہ سے مل کر پارک کے سکیورٹی انتظامات کو بہتربنایا جارہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کوپارک آنے والوں سیگزارش ہے کہ روشنی والے مقامات تک محدود رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پرکال کریں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
پولیس کو بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو ملزمان نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کہا شام کے وقت پارک نہ آیا کرو۔