چیئرمین کی ہدایت ، بی سی ایس ساوتھ کا بڑا اقدام ،غیر قانونی بلڈنگز گرانے کا فیصلہ

 
0
138

چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کی ہدایت پر بی سی ایس ساوتھ کا بڑا اقدام ، زون فور میں 78 غیر قانونی بلڈنگز گرانے کا فیصلہ ، احکامات جاری کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم بنی گالہ کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور غیر قانونی بلڈنگز کو ریگولرائز کروانے کے لیے معتدد نوٹسز دئیے گئے تھے لیکن بلڈرز کی جانب سے بلڈنگ کو سی ڈی اے سے اپرو کروانے کی بجائے تعمیرات جاری رکھنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد چئیرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ساتھ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا اس ضمن میں انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو آپریشن کرنے کا بھی کہا گیا ہے چئیرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر شہر میں زون فائیو سمیت ہر جگہ پر کاروائی کی جائے گی