وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ملتوی

 
0
187

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کا دورہ ملتوی کردیا، وہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو کل ترکیے کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اب اُن کے ترکیے کےدورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔