مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

 
0
183

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

مصطفیٰ کمال نے این اے 256  اور این اے 247 سے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے بائیکاٹ کے بعد جماعت اسلامی کے 4 لاکھ ووٹ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 3 لاکھ ووٹ ہیں، جو ووٹ نہیں پڑا وہ ہمارا ووٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر منافقت نہیں ہے،کیا ہم ہی صرف قربانیاں دیتے رہیں گے؟

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہماری وجہ سے کسی کو خراش نہیں آئی، ہم نے کسی کے گھر نہیں جلائے