وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے گندگی پھیلانے اور کھلی فضامیں کوڑا کرکٹ جلانے پر جرمانے اورچالان کرنے کا آغاز کردیاگیا

 
0
389

اسلام آباد 12 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے گندگی پھیلانے اور کھلی فضامیں کوڑا کرکٹ جلانے پر جرمانے اورچالان کرنے کا آغاز کردیاگیا۔ پہلے مرحلہ پر سیکٹر ایف سکس ایف، سیون اور آئی ایٹ میں کچراجلانے پر8رہائشیوں کے چالان کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو پر فضا اوصاف ستھرا بنانے کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ دن رات اقدامات کررہی ہے۔اسی ضمن میں گھریلوں کوڑا کرکٹ باہر گلی محلوں کھلی جگاہوں،برساتی نالوں اور گرین بیلٹس پرپھیکنے اور کوڑے کو کھلی جگہ پر رکھ کر آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے فضائی آلودگی اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے اور چالان بھی کئے جائیں گے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کو علاقہ مکینوں کی جانب سے گلی میں کوڑے کرکٹ کو آگ لگائے جانے کی شکایات موصول ہوئیں، جس پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون میں 2جبکہ سیکٹر آئی 8میں 6ریائشیوں کے چالان کئے گئے ہیں ۔