کورم پورا نہ ہوسکا،قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

 
0
136

 قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ملتوی

کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت بحالی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا۔ فیصلے کے متن کو پڑھنے کے بعد ماہرین سے رائے لے کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا واضح رہے کہ استعفوں کی منظوری معطل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تھے، بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا پارلیمنٹ لاجز میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کےبعد عدالتی حکم موصول ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔