پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، لاہور قلندرز نے شہدائے پولیس کے بچوں کو بلا لیا

 
0
166

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے شہدائے پولیس کے 50 بچوں کو مدعو کر لیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج ملتان اسٹیڈیم میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شہداء کے بچوں کو سلام پیش کریں گے۔

پولیس شہداء کے بچے ملتان اسٹیڈیم کے عمران خان انکلوژر میں میچ دیکھیں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا جو رات 8 بجے شروع ہو گا۔