ترکیہ زلزلہ:عمارتوں کے ملبے سے زندگی کی تلاش ختم کردی گئی

 
0
89

ترکیہ شام کے تباہ کن زلزلے کے دو ہفتے بعد عمارتوں کے ملبے سے زندگی کی تلاش ختم کردی گئی۔ 6 فروری کو آنے والے زلزلے نے شہرکے شہر تباہ کردیے۔ ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 6 ہزار سے زائد آفٹر شاکس نے بھی مشکلات بڑھا دیں۔ دو ہفتے تک زندہ درگور ہونے والوں کی تلاش کی جاتی رہی۔

امدادی ٹیموں نے اب کہارامانماراس اور ہتائے کے علاوہ تمام زدہ علاقوں میں ریسکیو سرچ آپریشن ختم کردیا گیا دنیا بھر سے آئی ٹیمیں اپنے وطن لوٹ رہی ہیں۔ ترکیہ کیعوام نے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سماجی کارکنوں نے ہتائے میں منہدم کنڈرگارٹن کی عمارت کے ملبے پرغبارے لگا کرغم کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق ترکیہ میں 41 ہزار اور شام میں 5 ہزار 800 سیزائد افراد لقمہ اجل بنے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے ترکیہ کیلئے مزید سوملین ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ انٹونی بلنکن آج صدر طیب اردوان سے ملیں گے