معاشی حالات کے پیش نظر آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لیگی، باقی کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ

 
0
143

ملکی معاشی حالات کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے جلدکفایت شعاری اقدامات کا اعلان متوقع ہے، سرکاری اداروں کے بجٹ میں کمی، سرکاری ملازمین،کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ کی مراعات اور سہولتوں میں کٹوتی جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لیگی، باقی کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی جائیگی،کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی مراعات اور سہولتوں بشمول پرتعیش گاڑیوں اور سکیورٹی پروٹوکولز میں کٹوتی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں، جوڈیشل افسران اور ملازمین کے اخراجات سمیت عدلیہ کے اخراجات میں کٹوتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ سے درخواست کی جائیگی۔
اس کے علاوہ آئی بی اور آئی ایس آئی کی صوابدیدی گرانٹس اور خفیہ فنڈز کو محدود کر دیا جائیگا، غیر جنگی نوعیت )نان کمبیٹ(کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت دفاع اپنی اپنی سفارشات تیار کر رہی ہیں، ان کے حوالے سے بھی وزیراعظم اعلان کریں گے۔