شہباز شریف کا دعویٰ  غلط ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں، عمران خان  نے میریٹ ہوٹل میں چینی حکام کی فیصل سبحان سے تفتیش کی دستاوزات  شائع کردیں

 
0
358

اسلام آباد،  مارچ 02 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فیصل سبحان سے چینی حکام کی پو چھ گچھ اور اسکی کمپنی سے متعلق معلومات کے لئے ایس ای سی سی پی سی رابطہ کیا۔

خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ۔ شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں۔ یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اسکی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ پر مبنی ہیں ، شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اسکی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔