پی ٹی آئی کے 6 رہنماوں کو اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا

 
0
131

جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماوں میں سے 6 رہنماں کو دوسری جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماوں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماوں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔
شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی اور سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماوں کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔