علی امین جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق لے آئے

 
0
147

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق لے آئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سینہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی جیلوں کے حالات اب اچھے نہیں ہیں، پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سیقیدیوں کو کھلانے کیلئیکچھ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ مزید جیلوں میں چلے گئے تو مزید حالت خراب ہو گی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماں نے گرفتاری پیش کی ہے جبکہ پختونخوا سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔