احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کا کیس،عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

 
0
185

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے ، اس موقع پر انہوں نے بینکنگ کورٹ میں حاضری دی جہاں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں پیش ہوئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔