عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوارپاکستان عوامی لیگ

 
0
136

راولپنڈی(پریس ریلیز ) پاکستان عوامی لیگ کی نامزد امیدوار قومی اسمبلی NA 60 راولپنڈی کینٹ عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ ، عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ امیدوار قومی اسمبلی NA 62 راولپنڈی اورنامزد امیدوار قومی اسمبلی NA 60 راولپنڈی طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہےعدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاری کا موقع دیا جاۓ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں وکلا نے آئین پاکستان کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا امیوار قومی اسمبلی حلقہ این اےNA 62 راولپنڈی عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ نے کہا عوام محاذ آرائی کی سیاست سے دور رہیں اور عوام دوست منشور کے تحت عوامی لیگ کے امیدواروں کو انتخابات میں کامیاب کروائیں ماضی میں ہر جماعت نے قوم کو مایوس کیا انہوں نے کہا کہ ہم عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معزز ججز نے آج اپنے فیصلےکے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایا ہے۔