اسلام آباد(ٹی این ایس) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے صحافیوں سے متعلقہ تمام مقدمات سی آئی اے کو ٹرانسفر کرنے کرنے کے احکامات جاری

 
0
112

اسلام آباد(ٹی این ایس):  ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے صحافیوں سے متعلقہ تمام مقدمات سی آئی اے کو ٹرانسفر کرنے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ایسے تمام مقدمات کی تفتیش ترجیحی بنیادوں پر ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں ہو گی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز اور پروڈیوسر کے وفد نے صغیر چوہدری کی سربراہی میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری سے خصوصی ملاقات کی ۔۔ ملاقات میں صغیر چوہدری نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کو آگاہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں میں بہت سے صحافیوں کے ساتھ حالیہ دنوں میں موبائل سنیچنگ ۔ نقدی چھینے جانے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی تفتیش ترجیحی بنیادوں پر نہیں ہورہی اور نا ہی ابھی تک کوئی ملزم گرفتار ہوسکا ہے اور ناہی کسی قسم کی کوئی ریکوری ہوئی ہے۔ بلیو ایریا میں جیو جنگ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اعزاز سید۔اور عمر چیمہ سے واک کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی اور ڈاکو ان سے قیمتی موبائل فون کا کوڈ بھی معلوم کرکے فرار ہوگئے ۔ اس کے علاوہ چئیرمین اکرا رانا کوثر علی کے ساتھ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں موبائل فون اور نقدی چھینی گئی۔ اسی طرح رانا کوثر کے بیٹے سے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے موبائل اور نقدی چھین لئے گئے۔۔ شمس آباد سے پی ٹی وی کے رپورٹر عمران منصب کی گھر کے باہر گاڑی چوری کرلی گئی ۔ آن لائن کے رپورٹر راجہ بشارت سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینی گئی ۔۔جبکہ سینئر صحافی ضیا گیلانی سے فیض آباد کے مقام پر 95 ہزار مالیت کا موبائل چھینا گیا ۔۔ ڈی آئی جی شہزاد بخاری کو بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں بھارہ کہو میں احتجاج کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔۔ جوکہ باعث تشویش ہے اس کی اعلی سطحی انکوائری ضروری ہے اور اگر متعلقہ اہلکار قصور وار پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے ۔


ڈی آئی جی شہزاد بخاری نے بتایا کہ پولیس کو سختی سے منع کیا گیا ہے کہ ناکے پر کسی بھی شہری کی گاڑی کو روک کر تنگ نا کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال تحفظ اولین ترجیح ہے جرائم کے بڑھتے واقعات روکنے کے لئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں چند روز قبل ناقص کارکردگی پر 5 تھانوں کے ایس،ایچ اوز کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کی گئی ۔ صحافیوں کے وفد میں صدر اکرا صغیر چوہدری کے ساتھ ساتھ چئیرمین رانا کوثر علی۔ کے ٹو اور خیبر ٹی وی سے زین ہاشمی۔ اردو پوائنٹ سے عثمان پراچہ ۔ 24 نیوز سے طیب سیف و محمد نوید ۔ اے آر وائی سے گڑیا نورین۔ سنو ٹی وی سے ثمن گل راجپوت ۔ اے بی این نیوز و روزنامہ اوصاف سے احسان بخاری سینئر صحافی ضیا گیلانی ۔ سینئر صحافی شمس نیازی نے شرکت کی ۔