نواز شریف اورانکے اہل خانہ کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط نہیں لکھا۔نیب کی تردید

 
0
302

اسلام آباد 22 اگست (ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو  (نیب) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس  نےسا بق وزیر اعظم نواز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط  لکھاہے

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب کا کہناتھا کہ ریفرنسز میں عدم حاضری پر نوازشریف اور ان کے رفقا اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی وزارت داخلہ کو اس حوالے سے کوئی خط لکھا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ نیب لاہور نے وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔