فیاض چوہان اور فردوس عاشق اب جہانگیر ترین کا دفاع کریں گے ،ترجمانی کیلئے دیگر ناموں کا بھی اعلان

 
0
57

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیاپر نمائندگی کیلئے پارٹی کے ترجمان مقرر کر دیے۔ جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی اور فردوس عاشق اعوان کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمیدروکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔ اس سے قبل جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔ گزشتہ دنوں ہی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کا قیام عمل آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔ استحکام پاکستان جماعت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے