بزنس الرٹ:شیل پیٹرولیم کمپنی کا پاکستان سے کاروبار ختم کرنے کا اعلان

 
0
58

شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں کمپنی کے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شیل کا کہنا ہے کہ وہ شیل پاکستان کے77.42 فیصد حصص فروخت کردیگی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردیگی۔

  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے ی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔ شیل پیٹرولیم کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ادارہ پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے، اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑیگا اور وہ جاری رہیں گے