وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ذیلی کمپنی اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ رواں ہفتے لندن میں ہونے والے لندن ٹیک ویک

 
0
104

وزارتِ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ذیلی کمپنی اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ رواں ہفتے لندن میں ہونے والے لندن ٹیک ویک٢٠٢٣
(این آئی سی ایس)میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اپنے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز
.سےچھ انتہائی پرومیسنگ سٹارٹ اپس بھیج رہا ہے

 

ایونٹ میں شریک ہونے والے سٹارٹ۔اپس کے نام یہ ہیں ہیں:

Xylexa (NIC Islamabad), CricFlex (NIC Islamabad), EyeSmarty (NIC Islamabad), CalCart (NIC Islamabad), Gridzen (NIC Islamabad), and SLOSH AI Solutions (NIC Islamabad)

لندن میں 12 سے 16 جون2023  کے دوران Queen Elizabeth II Centre میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے انڈسٹری لیڈرز، انوویٹرز(Innovators)، کمپنیاں، سرمایہ کار اور پالیسی میکرز نت نئی ٹیکنالوجیز اور ٹرینڈز کی تلاش کی غرض سے شریک ہوتے ہیں۔

یوکے میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ایونٹ میں شریک پاکستانی سٹارٹ۔اپس کی ٹیموں سے ملاقات کی اور اُن کی کارکردگی کو سراہا۔

اگنائیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعاصم شہریار حسین کے مطابق پاکستانی سٹارٹ۔اپس نے گذشتہ 2 سال کے عرصے میں 733 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔اُنھوں نے بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کی پاکستانی سٹارٹ۔اپس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ حالیہ لندن ٹیک ویک۔2023 میں شریک NIC سٹارٹ۔اپس اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔